18 اگست 2013 - 19:30
حکومت ہندوستان کی اشتعال انگیزی پر تنقید

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے رہنماؤں نے نئی دہلی کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ابنا: حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے ایسی پالیسی اختیار کی ہے جس سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فرقہ واریت کو فروغ مل رہا ہے۔حریت کانفرنس کے اس رہنما نے نئی دہلی حکومت کی اس پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی جس کی بناء پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسکول اور دکانیں بند رہیں۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ہندو مسلم فسادات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے اس علاقے کی صورت حال کشیدہ بنی ہوئی ہے جبکہ حکومت نے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

.......

/169